عمران خان چاہے جو مرضی کریں حکومت برقرار رہے گی، سابق وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کریں یا جو مرضی کریں حکومت برقرار رہے گی، لانگ مارچ سے حکومت گرانے کی روایت پڑ گئی تو سیاست بچے گی اور نہ ہی جمہوریت ، حکومت کا دفاع کرناریاستی آئینی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کریں یا جو مرضی کریں حکومت برقرار رہے گی،

عمران خان جو مرضی کریں لانگ مارچ سے حکومت نہیں گرتی، یہ دلی کا تخت نہیں جو وہاں پہنچ گیا تو اس نے قبضہ کرلیا تو حکمران بن جاتا ہے، لانگ مارچ سے حکومت گرانے کی روایت پڑ گئی تو سیاست بچے گی اور نہ ہی جمہوریت ،جو بھی آئینی ریاستی ادارے ہیں حکومت کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف اگر ملک سے گئے ہیں اور انہوں نے عمران خان کو بتایا تھا تو عمران خان کو چاہیے تھا وہ پہلے بتا دیتے، عمران خان کے پاس دو صوبوں میں حکومت ہے وہ تحفظ دے سکتے تھے، کینیا میں واقعہ ہوا جہاں پولیس نے تسلیم کیا واقعہ ہوا، تحقیقات ہونی ہے کہ جو شخص ڈرائیور تھا وہ کہاں ہے؟ اس کا ابھی تک بیان کیوں نہیں آیا؟ لیکن عمران خان ٹارگٹ کلنگ کہہ رہے ہیں تو یہ بھی بتا دیں کہ ٹارگٹ کلنگ کس نے کی ہے؟کینیا میں ادارے بنے ہوئے ہیں، پارلیمنٹ میں بھی بات ہوتی ہے ۔ہمارے ملک میں بھی اس طرح واقعات ہوتے ہیں، رانا ثناء اللہ پر بھی ایک ادارے نے ہیروئن ڈالی۔ ارشد شریف کے قتل پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی تشدد ہونے کی درخواست دیں تاکہ تحقیقات ہوں لیکن عمران خان کے ایسے کہنے سے تو کچھ نہیں ہونا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں 13ضمنی انتخابات ہارے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں