ارشد شریف سے متعلق متنازعہ ٹویٹ، مریم نواز نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف سے متعلق اپنے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ کر اسے ڈیلیٹ کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔ واضح رہےکہ اس سے قبل مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ “کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا”۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close