صحافی ارشد شریف سے متعلق متنازعہ ٹویٹ، کامران خان بھی مریم نواز پھر پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے ارشد شریف کے حوالے سے کیے گئے متنازعہ ٹویٹ پر کامران خان نے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ مریم بی بی کاش آپ ٹھنڈے دل سے سوچتیں یا میاں نواز شریف ہی آپ کو روکتے۔

ارشد شریف کی کینیا میں شہادت پر آج پوری قوم صدمے کا شکار ہے مگر آج اس شہادت پر ایک بے رحمانہ ٹوئیٹ کو آپ نے ری ٹویٹ کرکے قوم کے زخموں پر نمک چھڑکا اور اپنے امیج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اللہ معاف کرے۔کامران خان کا مزید کہنا تھا ’’مریم بی بی پوری قوم تمام میڈیا شخصیات ہر نظریے کے دانشور ارشد شریف کی شہادت پر آپ کی بے رحمانہ ری ٹوئیٹ پر معذرت کے منتظر ہیں، لمحہ بھر ٹوئٹر پر نظر ڈالیں لاکھوں ٹوئٹس میں آپ کے اس عمل پر شدید غم وغصہ کا اظہار ہے، اس احتجاج کی شدت میں ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close