ارشد شریف برطانیہ کا ٹیلی فون نمبر کیوں استعمال کرتے تھے؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ارشد شریف برطانیہ کا ٹیلی فون نمبر کیوں استعمال کرتے تھے؟ حامد میر نے بتا دیا۔۔ صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا لیکن ان کے وہاں جانے سے متعلق مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں تاہم اب معروف اینکر پرسن حامد میر نے ارشد شریف کے لندن کے بجائے کینیا جانے کی اصل وجہ بتا دی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ میں نے ارشد شریف کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ان کی آنکھوں میں دیکھنا بہت مشکل تھا ۔میں ایک بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں ،مرحوم ارشد شریف نے حالیہ دنوں میں برطانیہ کا دورہ نہیں کیا تھا اور ان کے پاس برطانیہ، متحدہ عرب امارات ،امریکہ اور یورپی یونین کا ویزا نہیں تھا ۔حامد میر نے بتا یا کہ ارشد شریف صرف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے برطانیہ کا ٹیلی فون نمبر استعمال کرتے تھے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اینکر پرسن معید پیر زادہ نے کہا تھا کہ ارشد شریف ویزا فری انٹری کی وجہ سے دبئی سے کینیا چلے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close