ضمنی انتخابات میں شکست، ن لیگی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (پی این آئی)ضمنی انتخابات میں شکست، ن لیگی رہنما نے استعفیٰ دیدیا۔۔۔ 3ضمنی انتخابات میں سے 2 میں شکست کھانے پر مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مستعفی ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور ایم پی اے پیر اشرف رسول نے تنظیمی عہدے سے استعفیٰ صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو ارسال کیا۔

 

 

استعفے میں لکھا گیا کہ لاہور ڈویژن کے3 ضمنی انتخابات میں سے 2 میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور استعفیٰ دیتا ہوں ، گزارش ہے ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close