مریم نواز کا متنازعہ ٹویٹ، ارشد شریف کے قتل کو سبق قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی)صحافی ارشد شریف کے قتل پر مریم نواز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کردیا لیکن انہوں نے پہلے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور پھر اس پر وضاحت دی۔

 

 

 

 

 

ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارشد شریف کی جسد خاکی کی تصویر شئیر کی گئی اور کہا گیا کہ “کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا”۔اس کا کہنا تھا کہ “اینکر کے مغفرت کی دعا کروں گا اور یہ مجھ سمیت سب کے لیے سبق ہے کہ کبھی بھی کسی کی لاش پر سیاست نہ کرو وقت گھوم کر کسی پر بھی آسکتا ہے”۔ مریم نواز نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور پھر تھوڑی دیر بعد اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close