ارشد شریف کے متعلق متنازعہ ٹویٹ مریم نواز کو مہنگی پڑی، شاہ زیب خانزادہ کا بھی مریم نواز سےمعافی کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے ٹوئٹ متنازعہ بن گئی ، سوشل میڈ یا پر مریم نواز تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا۔اس ری ٹوئٹ پر وضاحت دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مجھے اچھا نہیں لگ رہا لیکن ہم سب کو اس سے ملنے والے سبق کو اپنانا ہو گا۔اس حوالے سے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ ناصرف مریم نواز کوارشد شریف کےحوالے سےٹویٹ ڈیلیٹ کرنا چاہیئےبلکہ معافی بھی مانگنی چاہیئے۔کسی بھی انسان کو ذیب نہیں دیتاکہ کسی کی موت پر یہ سوچے کہ اس نے اپنا حساب برابر کرنا ہے۔یہ وقت ارشد شریف کےلواحقین کےساتھ کھڑاہونےاور انہیں انصاف دلانےکاہے،نہ کہ ایسےبیانات کا۔

close