ارشد شریف نے قاتلانہ حملے سے پہلے آخری کال کس کو کی تھی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹرانور بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ شہادت سے کچھ پہلے ان کی ارشد شریف سے بات ہو رہی تھی۔انور بیگ نے انکشاف کیا کہ ان کی نو بج کر 49 منٹ پر ان کی ارشد شریف سے فون پر بات ہورہی تھی۔

گفتگو کے دوران ارشد نے اچانک یہ کہہ کر فون کاٹ دیا کہ ” بوس میں تین منٹ بعد فون کرتا ہوں” ۔ انور بیگ کے مطابق ارشد شریف بہت ہی پرسکون رہتے اور تفصیلی گفتگو کرتے تھے لیکن فون کاٹتے ہوئے وہ جلدی میں لگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فون کاٹنے کے دو سے تین منٹ بعد ارشد شریف کا میسج آیا کہ وہ تین گھنٹے بعد کال کریں گے کیونکہ وہ نیٹ ورک ایریا سے باہر جا رہے ہیں۔ انور بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جوابی میسج کیا کہ وہ سونے لگے ہیں کیونکہ رات بہت زیادہ ہو رہی ہے، ارشد شریف نے ان کا یہ میسج نہیں دیکھا کیونکہ وہ کوریج ایریا سے باہر نکل چکے تھے۔سینیٹر انور بیگ کا کہنا ہے کہ ان کی ارشد شریف کے ساتھ گپ شپ ہوتی رہتی تھی لیکن انہیں یہ نہیں پتا تھا کہ وہ کس جگہ پرہیں۔

close