کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی اپنے انداز میں ارشد شریف کے قتل کی مذمت

کوئٹہ (پی این آئی) صحافی ارشد شریف کے قتل پر ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس المناک واقعہ کی مذمت کر رہا ہے،کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بھی اپنے انداز میں اس واقعہ کی مذمت کی ہے،انہوں نے ٹویٹر پر ڈی پی ہٹا کر پرفائل کو بلیک کر دیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ جی ایچ کیو نے حکومتِ پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔خط میں جی ایچ کیو کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔ خط میں بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی بھی استدعا کی گئی جبکہ آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بلند کرے۔دکھ کی کھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا گیا۔دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے،ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،ریاستی ادارے اس معاملے کو زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وزارت داخلہ اور خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں