ایک گفٹ نے عمران خان کو ارب پتی بنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان مہنگا ترین گفٹ حاصل کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پا کستان میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطا بق بنی گالہ میں ان کی رہا ئش گاہ کی 300کنال اراضی انہیں گفٹ میں لی ۔ یہ زمین انہیں ان کی سابقہ اہلیہ جما ئما خان نے انہیں تحفہ میں دی اور انہیں ارب پتی بنادیا۔پراپرٹی سروے کے مطا بق

اس وقت اس اراضی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 4ارب روپے بنتی ہے کیونکہ اس ایریا میں زمین کی قیمت فی کنال ایک سے ڈیڑھ کروڑروپے ہے۔یہ زمین لوکیشن کے اعتبار سے بہت قیمتی ہے کیونکہ یہ بلند پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے جہاں سے مارگلہ ہلز اور راول ڈیم کا حسین نظارہ کیا جا سکتا ہے۔بلندی کی وجہ سے اسلام آ باد شہر اس گھر سے نیچے لیول پر ہے۔یہ اراضی موضع موہڑہ میں واقع ہے ۔گوشوارے میں ظاہر کیا گیا کہ اس کی اضافی تعمیرات پر گیا

رہ لاکھ46ہزار روپے خرچ کئے گئے۔بنی گالہ میں گھروں کی تعمیر کی اجازت نہیں تھی لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں وفاقی کابینہ نے خاص طور پر اس کیلئے14 اکتوبر2019 کے اجلاس میں ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت زون فور میں انفرادی گھروں کی تعمیر کی اجازت دیدی گئی اور ان کے گھر کو ریگو لرائز کردیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close