ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ جی ایچ کیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی۔خط میں شکوک و شہبازت پیدا کرنے والوں کے

خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں،نجی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ میں ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی سماعت ہوئی، وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے پیش ہوئے اور معاملے کی رپورٹ جمع کرائی،وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے استدعا کی کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی بھی آج پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے

جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستانی حکومت نے دبئی حکومت سے ارشد شریف کی ڈی پورٹ کرنے کا کہا تھا، ارشد شریف یہاں سے گئے تو 13 مقدمات ان کے خلاف درج تھے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اس ملک میں صحافیوں کو اٹھایا جاتا رہا ہے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں