وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر کے استعفے کی وجہ کیا بنی ؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ بارکے صدر احسن بھون نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے استعفے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا اعظم نذیر کے استعفے کیوجہ بنا۔ایک بیان میں احسن بھون نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے اور انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی میں حکومتی مینڈیٹ کو فوقیت دی کیونکہ وہ کہتے تھے کہ حکومت کو دھوکا نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے

استعفے سے متعلق سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا ان کے استعفے کی وجہ بنا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ۔صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close