آج سورج گرہن پاکستان کے کس کس شہر میں کتنے بجے نظر آئے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) رواں سال 2022 کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن آج ہو گا، پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور دکھائی دے گا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آج لگنے والا سورج گرہن یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں بھی دیکھا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوکر شام 6 بج کر 2 منٹ پر ختم ہوگا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ سورج گرہن سہ پہر 4 بجے کے بعد ہوگا، لاہور میں سورج گرہن سہ پہر 3 بجے کر 49 پر شروع اور 5 بجکر 20 پر ختم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع اور اس کا اختتام 5 بج کر22 منٹ پر ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 57 منٹ پر اور اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں