پاکستان نے کس ملک سے 36 جدید ترین لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا؟ دشمن ممالک پر لرزہ طاری

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ایئرفورس نے مبینہ طور پر چین سے مزید 36جے 10سی لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ پاکستان ایئرفورس کا یہ دوسرا آرڈر ہو گا جو آئندہ 6ماہ سے ایک سال کے اندر چینی لڑاکا طیارے بنانے والی کمپنی ’شینگ ڈو ایروسپیس کارپوریشن (سی اے سی) ‘ کو دیا جائے گا۔ پہلے آرڈر میں بھی سی اے سی سے پاک فضائیہ نے 36طیارے ہی خریدے تھے۔

اس دوسرے آرڈر کے بعد پاک فضائیہ کے پاس 72جے 10سی لڑاکا طیارے ہو جائیں گے۔ یہ طیارے 2026ءتک پاکستان کو ڈلیور کر دیئے جائیں گے۔ پاک فضائیہ 2032ءتک جے 10سی کے 90یونٹ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ واضح رہے کہ پہلے آرڈر کے تحت پاکستان کو 25جے 10سی طیارے رواں سال مارچ میں اور 11طیارے گزشتہ ماہ اکتوبر میں مل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close