ارشد شریف کا قتل کس کیلئے کھلا پیغام ہے؟ صحافی فخرالرحمان کا انکشاف

کراچی (پی این آئی ) سینئر صحافی فخر الرحمان نے ارشد شریف کے قتل کو کھلا پیغام قرار دیدیا ، فخر الرحمان نے کہا کہ جن لوگوں کو ارشد شریف نے تحقیقاتی رپورٹنگ سے ایکسپوز کیا یہ پیغام ہے کہ جتنا مرضی ایکسپوز کر لو اختتام تو یہی ہے ۔ سینئر صحافی فخر الرحمان نے کہا کہ کینیا میں پاکستانی صحافی کو قتل کیا گیا ،خود کینیا کے2 صحافی قتل ہوئے ، ایک 2009ء اور دوسرا 2015 ءمیں ، آج تک ان کے قاتلوں کا علم نہیں ہو سکا ۔

ارشد شریف نے صحافت کا جو علم بلند کیا وہ بلند ہی رہے گا انہوں نے پاکستان میں انویسٹی گیشن صحافت کے نئے سٹینڈرز متعارف کرائے ۔پروگرام میں شریک چودھری غلام حسین نے بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ارشد شریف کا قتل نہیں بلکہ یہ پورے میڈیا پر بم پھینکا گیا ہے ، یہ قوم محفوظ ہے نہ ہی عوام ، صحافی سب کی آواز ہیں، ارشد شریف بے خوف و خطر ہو کر کام کرتا تھا ۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ ہم آخری دن اور آخری لمحے تک ان کے پیچھے جائیں گے ، ارشد شریف کا بد ترین مخالف بھی ان کے قتل کی ذمہ داری لینے کو قبول نہیں ، سب نے اس کی مذمت کی ، اگرچہ قاتلوں نے سارے معاملات کو بے حد مشکل اور پیچیدہ بنایا ہے مگر ان کے گلے میں آج نہیں تو کل رسہ پڑے گا اور وہ ایکسپوز ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close