جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی

اسلام آباد ( پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس مین سپریم کورٹ میں چار ججز کی تعیناتی کیلئے غور کیا گیا ، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کی تعیناتی کی سفارش کی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دیگر دو ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے ناموں کی سفارش کی گئی ۔ سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کردیا گیا۔ جس اطہر من اللہ کے نام پر متفقہ طور پر سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش 4-5 کے تناسب سے ہوئی ۔ ججز کی تقرری کی حتمی منظوری ججز پارلیمانی کمیٹی نے دینی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close