ارشد شریف کو جس گاڑی میں قتل کیا گیا اس کی تصاویرجاری کر دی گئیں

نیروبی (پی این آئی)کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر مقامی میڈیا نے جاری کردیں۔سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا اور اس حوالے مقامی پولیس نے بتایا کہ ارشدشریف کی گاڑی ان کا ’بھائی‘ چلا رہاتھا، مگادی ہائی وے پرپولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک کے باوجود نہیں رکی۔

 

 

 

 

 

 

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسر میں لگی اور وہ انتقال کرگئے۔کینیا کی نیشنل پولیس فورس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ارشدشریف کی فیملی سے تعزیت بھی کی۔مقامی میڈیا نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی گاڑی کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی مقامی پولیس اسٹیشن میں کھڑی ہے اور گاڑی پر 6 واضح گولیوں کے نشانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close