ارشد شریف کے قتل میں نیا موڑ آگیا، کینیا کے صحافی نے پولیس کے بیانات کا پوسٹ مارٹم کر دیا، کہانی کچھ اور ہی نکلی

لاہور (پی این آئی) ارشد شریف کا مبینہ قتل، کینیا کے صحافی نے پولیس کے بیانات پر سوالات اٹھا دیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے مبینہ قتل کے حوالے سے کینیا کی پولیس کی جانب سے دیے گئے بیانات پر کینیا کے اخبار دی سٹار سے وابستہ صحافی علییود کیبی کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

 

 

 

 

صحافی علییود کیبی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ گاڑی چوری شدہ تھی، لیکن ارشد جس گاڑی میں موجود تھے اس کا نمبر چوری شدہ گاڑی کے نمبر سے مختلف تھا۔ جبکہ جس بچے کے اغوا کی بات کی گئی وہ مبینہ قتل کے واقعے سے قبل ہی بازیاب کروایا جا چکا تھا۔ گاڑی کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو روکنے کیلئے سڑک پر رکاوٹیں ڈالی گئی تھیں، لیکن یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ چوری شدہ گاڑی کو قبضے میں لینے کیلئے پولیس کی جانب سے گاڑی کا پیچھا کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

 

 

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے علا قے نیروبی مگادی ہائی وے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close