اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل کرنے کے بعد ان کی خالی نشست سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 95 کی میانوالی سے نشست خالی قرار دے دی ۔جلد ہی اس نشست پر بھی ضمنی انتخاب کا اعلان کیا جائے گا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں غلطی پکڑ ی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے ،فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروںں ممبران کے دستخط ہیں ،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ متفقہ ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں غلطی پکڑ ی گئی ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کا حلقہ غلط لکھ دیا،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 کی جگہ این اے 5 لکھ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں