مبینہ پولیس مقابلے میں ارشد شریف کا قتل، کینیا میں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

نیروبی (پی این آئی )کینیا کے انڈی پینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئر پرسن این ماکوری نے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر تحقیقات کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق این ماکوری کا پریس کانفرنس میں کہناتھا کہ گزشہ شام کجیاڈو کاونٹی میں ایک پاکستانی کو مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا۔

رپیڈ رسپونس ٹیم جائے حادثے پر بھیج دی گئی ہے ، پاکستانی شہری کا نام ارشد شریف ہے اور اس کی عمر 50 سال ہے ۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، صحافی کے قتل سے متعلق اتھارٹی کی تحقیقات شفاف ہوں گی ، نیشنل پولیس سروس ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، یہ واقع نیروبی سے دو سو کلومیٹر دور ہائی وے پر پیش آیا۔ کینیا کے میڈیا کاکہناہے کہ ارشد شریف کی گاڑی کو ناکے پروکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر گاڑی نہیں روکی گئی جس پر گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور فائرنگ کے دوران ارشد شریف کے سر پر گولی لگی جس سے ان کی موت ہو گئی ۔کینیا کے میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں ایک گاڑی کا حلیہ بتایا گیا جو کہ ارشد شریف کی گاڑی سے ملتی جلتی تھی ، غلط فہمی کی بنیاد پر ارشد شریف کو قتل کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close