راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے،اسلام آباد کے اسپیشل جج نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا،اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پراکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے،
ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں