ن لیگ کے 18 ارکان اسمبلی کی چھٹی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تہلکہ خیز اقدام

لاہور(پی این آئی) ‏اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ن لیگ کے 18 ارکان صوبائی اسمبلی کو معطل کر دیا ۔ارکان پر ہفتے کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔اسپیکر نے ارکان کے 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے کی مناسبت سے کلائی پر باندھنے والی گھڑیاں لہرا لہرا کر گھڑی چور کے نعرے لگاتے رہے ۔

اپوزیشن کے مرد و خواتین اراکین ایوان میں کلائی پر باندھنے والی گھڑیاں لہرا کر لہر اکے گھڑی چور گھڑی کے نعرے لگاتے رہے ۔ اپوزیشن اراکین ہاتھوں میں تبدیلی خان سرٹیفائیڈ چور ، مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی سمیت دیگر مخالف نعروں پر مبنی پلے کارڈز بھی لہراتے رہے۔چار ماہ کے طویل عرصے تک جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج ( پیر ) شام چار بجے طلب کر لیا ۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکرمحمد سبطین خان نے آئین کے آرٹیکل (3)54اور آرٹیکل127کے تحت حامل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 41واںاجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دیا ۔ سپیکر محمد سبطین خان نے آئین کے مذکورہ آرٹیکلز کے تحت حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج ( پیر)24اکتوبر 2022 شام 4بجے طلب کر لیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس اراکین اسمبلی کی ریکوزیشن پرطلب کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41ویں اجلاس کے اختتام اور 42ویں اجلاس کی طلبی کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں