کینیا کی پولیس نے کس شک کی بنیا پر ارشد شریف کو گولی ماری؟ کینیا کے میڈیا کا دعویٰ آگیا

نیروبی (پی این آئی ) پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی کی بنیا دپر گولیاں مار کر قتل کیا ۔کینیا کے میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری ۔یہ واقع اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب سے جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں ، ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے ۔کینیا کی پولیس کے مطابق روڈ بلاک پر انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں ارشد شریف کی گاڑی سے ملتی جلتی گاڑی کا حلیہ بتایا گیا ،

اس گاڑی میں ایک بچے کو اغواء کیا گیا ۔جس کے کچھ ہی دیر کے بعد ارشد شریف کی گاڑی نمودار ہوئی اور اسے ناکے پر رک کر اپنی شناخت کروانے کیلئے کہا گیا ،لیکن انہوں نے مبینہ طور پر ناکے پر گاڑی روکنے سے انکار کر دیا اور آگے نکل گئے،اس بنیاد پر گاڑی کا مختصر پیچھا گیا اور گولیاں چلائی گئیں جس سے گاڑی الٹ گئی ، ڈرائیور زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close