عمران خان اپنے ہی لگائے گئے الزا مات کی زد میں آکر نا اہل ہو ئے ، بڑا دعویٰ

دبئی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل اور پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین نے عمران خان کے نا اہل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آخر ایک نا ایک دن عمران خان کے ساتھ ایسا ہونا ہی تھا کیونکہ عمران خان نے مسلسل ایک لمباعرصہ ہمارے قائد محمد نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگانے میں گزار دیے اور اپنے عرصہ حکومت میں عوام الناس کے لئے کچھ نہیں کیا-

جتنے الزامات عمران خان نے ہمارے لیڈرز پر لگائے وہ سب جھوٹے نکلے ہمارے لیڈرز سرخرو ہوئے اور عمران خان انہی الزامات کی زد میں آ کر نا اہل ہوگئے- وقت نے کھرے کھوٹے کی پہچان کرا دی- وہ تمام الزامات جو عمران خان ہمارے لیڈروں پر لگاتے تھے وہ جھوٹے اور من گھڑت ثابت ہوئے۔عمران خان نے اپنے عرصہ حکومت میں پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے لیڈران کی کردار کشی کے سوا کچھ نہیں کیا جس سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا- اگرپاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی ساتھ جماعتیں حکومت نہ سمبھالتیں تو ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہوتا-

ملک کی بربادی اور نوجوانوں کی بے راہ روی کا سبب صرف عمران خان ہے جس کو تاریخ اور پاکستان کے غیور عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close