اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر اور ان کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف حکومت نے کارروائی پر غور شروع کردیا، متعلقہ اداروں نے قتل اور سنگین نتائج پر مبنی تمام ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے اور کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں