لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 28 اکتوبر کو، عمران خان نے سسپنس توڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے آئندہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 28 اکتوبر جمعہ کو کروں گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگوں کو ایک سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے، جب سے یہ آئے ہیں انہوں نے میری پارٹی کو کرش کرنے کی کوشش کی۔

اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے کارکنوں پر ظم کیا گیا، کراچی میں جو دھاندلی کی وہ سب کے سامنے ہے، کبھی سیاسی لوگوں پر ایسا ظلم نہیں دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ ہر فورم پر جائیں گے، کون سا قانون اجازت دیتا ہے کہ ایک ٹوئٹ پر یوں تشدد کیا جائے، چاہتا ہوں چیف جسٹس ایف آئی اے کو بلائے اور پوچھے کس نے سواتی کو گرفتار کر کے ان کے حوالے کیا؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایسے نا معلوم افراد ہیں جن کا نام لیتے ہوئے سب ڈرتے ہیں، یہ ملک کو فائدہ نہیں پہنچا رہے، یہ ملک کے دشمن ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں