فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان کے بڑے صنعتی مرکز فیصل آباد میں تحریک انصاف کے حامیوں پر مبینہ تشدد کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی سمیت 3 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 21 اکتوبر کو عمران خان کی نا اہلی کا جشن منا رہے تھے کہ مدعی کے گھر پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ منع کرنے پر عابد شیر علی کی ایماء پر ان کے گارڈز نے حملہ کر دیا،
جان بچانے کیلیے بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور خواتین کو گالیاں دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فیصل آباد پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت 3 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں