عمران خان کی گرفتاری سے متعلق دعوے نے ہلچل مچا دی

نوشہرہ(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پورا ملک سڑکوں پر ہو گا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، انہیں ٹھیک کرنا ہوگا، حکومت مزید قرضہ لے رہی ہے جس کا ملک کو کوئی فائدہ نہیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے الیکشن کیلئے تیار نہیں ہے، 2018 کے الیکشن سے ہم نے زیادہ ووٹ لیے ہیں اور عمران خان گیارہ پارٹیوں کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا پنجاب کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے خلاف توشہ حانہ کا فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے ایک اور دعوی کیا کہ عمران خان آئندہ الیکشن نوشہرہ سے لڑیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close