عمران خان کی نااہلی پر مایوس کن ردِعمل، پی ٹی آئی رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

راولپنڈی(آئی این پی) توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی نااہلی فیصلے پر مایوس کن ردعمل کے تناظر میں پی ٹی آئی راولپنڈی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی راولپنڈی میاں عمران حیات کو صدر اور راجہ ناصر محفوظ کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا اور صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب عامر کیانی نے نئے صدر و جنرل سیکرٹری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔نوٹی فکیشن صدر سینڑل سیکرٹریٹ شمالی پنجاب و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب ر اجہ یاسر ہمایوں کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میڑو پولیٹن پی ٹی آئی راولپنڈی کی اکتالیس رکنی گورننگ باڈی بھی تحلیل کر کے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، گورننگ باڈی کی ازسر نو تشکیل چند دنوں میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی کی سابقہ صدر و جنرل سیکرٹری کی کارکردگی مایوس کن و نا قص کارکردگی پر اعتراض خود ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی پارٹی قیادت سے کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close