پاک فوج کی چوکی پر حملہ، شہادتیں ہو گئی، افسوسناک خبر

راولپنڈی (پی این آئی) پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان کے حسن خیل سیکرٹری پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فو کا جوان وطن پر قربان ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ، پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس حوالدار وقار علی شہید ہو گئے ۔ شہید کاتعلق چھوٹا لاہور صوابی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان متعدد بار افغانستان پر زور دے چکا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، پاکستان ،افغان سر زمین استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں عزائم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close