اگر دو تہائی اکثریت نہ ملی تو۔۔۔ عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر دو تہائی اکثریت نہ ملی تو اقتدار قبول نہیں کروں گا۔ ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول کے لانگ مارچ میں ہم نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ، یہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے تھے تاکہ لوگ سڑکوں پر نہ نکلیں۔

ان کا مقصد صرف اپنی دولت بچانا ہے جمہوریت نہیں ، اب کی بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے ، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا، مراسلے میں سب لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹاؤ، شہباز شریف کو لاؤ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close