ن لیگی رہنما عابد شیر علی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

فیصل آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا،مقدمہ میں تشدد، دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ شہری کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا۔

شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی نے سیاسی مخالفت پر گارڈز کے ہمراہ تشدد کانشانہ بنایا ، لیگی رہنماکے گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔شہری کاکہنا ہے کہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کا جشن منانے آئے اس دوران جھگڑا ہوگیا،عابد شیر علی سمیت دیگر6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close