پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور (پی این آئی) پشاور موٹروے ٹول پلازہ میں توڑ پھوڑ کرنے پر پی ٹی آئی کے 700 سے زائد کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔صوبے میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا موٹروے ٹول پلازہ پر احتجاج، موٹروے بند کرنے ، ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر تحریک انصاف کے سات سو سے زائد کارکنان کے خلاف تھانہ چمکنی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی نے موٹروے سمیت پشاور کے مختلف مقامات پر دوران احتجاج شاہراہوں کو بند کیا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد ازاں صوبائی پارٹی قیادت کے حکم پر کارکنان موٹر وے سے پُرامن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں