حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور (پی این آئی) حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ،حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز رواں سال اگست میں بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی علیل بیٹی کا علاج کرایا تھا، اسکے علاوہ لندن میں انہوں نے قائد نون لیگ شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری کیا گیا تھا، اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا 38 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات کا کوٸی دستاویزی ثبوت موجود نہیں، کوٸی ثبوت نہیں کہ شہباز شریف یا حمزہ شہباز نے مبینہ بے نامی اکاونٹس سے براہ راست رقم نکلواٸی یا جمع کرواٸی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close