عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج دلہن کے بائیک پر ہال پہنچنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج، دلہن کے بائیک پر ہال پہنچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔احتجاج کے باعث کراچی سمیت لاہور اور راولپنڈی میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی لباس میں دلہن موٹر سائیکل پر بیٹھی ہے جب کہ ارد گرد گاڑیوں کا جم غفیر ہے۔

ممکنہ طور پر دلہن اپنی مہندی کیلئے موٹر سائیکل پر بیٹھی ہال پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہے کیونکہ خاتون پیلے رنگ کے جوڑے میں ملبوس ہیں جو عموماً مایوں مہندی کے روز پہنا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close