قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ،سیاست کیلئے 10روزبہت ہی اہم ہیں’ شیخ رشید

لاہور( پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے،اسحاق ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے،ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں،بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے،کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے10روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دئیے،سیاست کیلئے 10روزبہت ہی اہم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close