کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مزار سے چوری کرنے والے ملزمان دھر لیے گئے

صوابی (پی این آئی) نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے صوابی میں واقع مزار پر چوری کے 2 ملزمان کو صوابی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہیدِ کارگل کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چوری کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

شہیدِ کارگل کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار سے چور سولر سسٹم، 2 بیٹریاں، یو پی ایس، فین، واٹر فلٹر، 2 پول، 2 مارخور میڈلز، نشانِ حیدر میڈل کی کاپی، 2 جھنڈے اور شہید کی ذاتی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close