اعتزاز احسن کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم، مقسم صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ چوہدری اعتزاز احسن کی تازہ یقین دہانی پر ورکرز پھر اعتماد کرتے ہیں۔وہ میڈیا میں بار بارپیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کیخلاف عمرانی سازش میں شریک نہ ہونیکا کہہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کی طرف سے پیپلز پارٹی کو فیملی قرار دینے پر پارٹی ورکرز انہیں ایک اورموقع دیتے ہیں اوراپنے پارٹی ورکرز کے کہنے پر آج (23 اکتوبر)اتوار کو ہونیوالے احتجاج کی کال واپس لیتے ہیں۔

رانا فاروق سعید نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کیورکرز امید کرتے ہیں کہ اعتزاز احسن مستقبل میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی پالیسیوں پر چلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close