عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف بڑی کارروائی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تھانہ سنگجانی پولیس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شر پسند کارکنان پر پولیس کے اوپر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنان کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر ،علی نواز عامر مسعود۔ مغل سمیت سو کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تنویر قاضی ناصر گجر،خان بہادر ،جمشید مغل بھی نامزد کیے گئے۔

مقدمہ تھانہ سنگجانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دس دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق کارکنان نے قیادت کی ایمائ￿ پر سرینگر ہائی وے کو بلاک کیا۔کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 143/22 بجرم 341/427/353/186/149/147/188/506/109/ 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں