حامد میر نے عمران خان کی نااہلی معمولی قرار دیدی، اگلا الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئرصحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ یہ بہت معمولی سی نااہلی ہے کیونکہ عمران خان ایک ٹرم کے لئے نااہل ہوئے ہیں، اگلا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں، جوآئندہ سال مارچ، میں ہوں یا ستمبر، اکتوبرمیں ہوں جب بھی ہوں گے عمران خان الیکشن لڑسکتے ہیں، جبکہ قومی اسمبلی سے انہوں نے استعفی دیا ہوا ہے جس کے باعث وہ اسمبلی میں جا نہیں سکتے۔

حامد میرکا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نااہلی سے متعلق جو فیصلہ آیا ہے، یہ تو ہلکا سا جھٹکا ہے کیونکہ شہبازشریف کی حکومت کچھ اورکیسوں پر کام کررہی ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں فارن فنڈنگ کا کیس شامل ہے، جبکہ کچھ بینکوں کے چیکس بھی ان کے ہاتھ لگے ہیں، جس کی کاپیاں میں نے بھی دیکھی ہیں۔حامد میر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگراس کے بعد عمران خان کے خلاف کوئی کیس بنتا ہے، تو وہ زیادہ سنگین ہوگا۔ سینئرصحافی نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر بہت سے قانونی ماہرین نے سوال اٹھا دیے ہیں، دوسرا اگر یہ فیصلہ درست بھی ہے تو یہ ایک ٹرم کےلئے بہت معمولی نااہلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close