پی ٹی آئی رہنما کا قاتل اپنا ہی دوست نکلا، تہلکہ خیز انکشاف

ملتان (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ مقتول کے بچپن کا دوست ہی قاتل نکلا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شیخ طاہر حمید کے قتل کا معما حل کرلیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کا قریبی دوست ہی قاتل نکلا ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق بچپن کے دوست حارث نے رقم کے تنازع پر شیخ طاہر حمید کو قتل کروایا۔ ملزم نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔ تفتیش کے مطابق مقتول کو اُسی کی سیکورٹی کمپنی کے پستول سے فائر کرکے قتل کیا گیا۔پولیس نے ملزم حارث کے 2 ساتھیوں شہزاد اورعلی کوبھی حراست میں لے لیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close