عمران خان کی نااہلی پر افسوس، خواجہ سعد رفیق کا حیران کن ردِعمل آگیا

لاہور(پی این آئی )وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ “کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بُنے تھے۔

 

 

 

عمران خان نے “ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران نیازی ہی تھے “۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیدی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں