نااہلی کے بعد عمران خان این اے45کرم ایجنسی سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟ نئی بحث چھڑ گئی

پشاور(پی این آئی)توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے بعد عمران خان این اے 45 کا ضمنی الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں سولات کھڑے ہوگئے۔ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا ہے جس میں ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی نے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رائے طلب کر لی ۔

 

 

خط میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف 21 اکتوبر کو فیصلہ دے چکا ہے،بتایا جائے کیا فیصلے کے بعد عمران خان کرم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں ۔ؤذرائع کاکہناہے کہ کمیشن نے مشاورت کے بعد ریجنل آفس کوقانونی نقطے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کرلیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ قانونی ٹیم آئینی سوالات سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کرے گی ۔واضح رہے کہ این اے 45 کرم ایجنسی میں ضمنی انتخاب 30 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں