سیالکوٹ(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ قطعی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،مارچ، اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ قانون کے مطابق اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا،حکومت چاہئے تو اس کو نیلام کرے، کسی ادارے کو دے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کو جو تحائف ملے انہوںنے شوکیس میں رکھے ہوئے ہیں ، شہباز شریف نے پہلے دن سے پالیسی بنائی تھی کہ تحائف کو محفوظ رکھیں گے،توشہ خانہ سے متعلق نیا قانون زیر غور ہے۔ان کاکہناتھا کہ کل پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیاگیا،اس کامیابی میں سب سے بڑا کردار پاک فوج کاہے،خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جسے نااہل کیا جاتا ہے اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے، کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے،خبردار کر رہاہوں، چھوڑ کر جانے والوں میں پرویز الٰہی سب سے آگے ہونگے۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی اصلیت کل سب کے سامنے آ چکی ہے ،ابھی توفارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آ رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہر چیز آئین و قانون کے مطابق ہو گی۔
تحائف کو تحائف نہیں سمجھا جاتا بیچا جاتا ہے، عمران خان جیسے لیڈر تحالف کو بازار میں بیچ دیتے ہیں، عمران خان کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کاسلسلہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،کل پورے ملک میں 30 سے 32 ہزار لوگ باہر نکلے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں