اسلام آباد(پی این آئی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمع عطا بندیال کو خط لکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپور ٹ میں بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں سپریم کورٹ کے لیے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں نامزدگی کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو 5 نام بھیجے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں