عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج میں دلہا بھی شریک ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ناہلی کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج میں ایک دلہا بھی شریک ہوا ،دلہے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں ابھی میری مجبوری ہے شادی ضروری ہے۔دلہے کی درخواست پر پولیس نے بارات کو راستہ کلیئر کروادیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے باراتیوں کو جانے کیلئے راستہ دے دیا،  دلہا پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتا ہوا بارات لے کر روانہ ہوگیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close