پاکستان کی نئی ایئرلائن کا یکم نومبر سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

لاہور( پی این آئی)پاکستان کی نئی ایئرلائن فلائی جناح نے یکم نومبر سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان ایئرلائن یکم نومبر سے پاکستان کی نئی ائیرلائن فلائی جناح اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح نے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی ہے اور کراچی سے اسلام آباد کا کم از کم کرایہ 14000 متعارف کرایا گیا ہے۔باقی تمام ائیرلائنز کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ کم از کم 19000 لے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close