مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد پولیس کا شیخ رشیدکےگھر پر ریڈ

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کاازخود توسیع نہ لینے کا فیصلہ فیصلہ خوش آئند ہے ،گرے لسٹ سے نکلنے کاکریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے،الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ یاسپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ مبہم فیصلہ ہے ، اس میں سقم ہے اور غیرآئینی ہے،

جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات12:30بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپرریڈکیاجبکہ میں لال حویلی میں تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈارکی آمد کے بعدپاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپلC+دوسری بارگری ہے ،ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کے ترمیمی آرڈینیس پرفیصلے کی منتظرہے ،الیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہے میں ہوگایامیزپر30نومبرسے پہلے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close