بالآخر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ رز محفوظ کیا تھا ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close