کراچی(پی این آئی) قومی ائیر لائن کی یورپی ملکوں میں پروازوں کی بحالی کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات تیز کردیے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازیں بحال کرنے کے معاملے پر سی اے اے حکام نے یورپی یونین اور یورپی کمیشن حکام سے روابط تیزکردیے ہیں۔ سول ایوی ایشن پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کیلئے یورپی کمیشن اورایاسا سے رابطہ کیا ہے۔
گذشتہ روز سی اے اے حکام اوریورپی یونین کے نمائندوں کے درمیان 8گھنٹے طویل آن لائن اجلاس ہوا،جس میں یورپی یونین کی جانب سے لائسنسسنگ، اوورسائٹ اوررجسٹریشن سے متعلق سوالات ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرلائسنسنگ اوردیگرشعبہ جات نے یورپی یونین کو اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اقدامات پراظہاراطمینان کے بعد سی اے اے کا وفد رواں ماہ کے دوران یورپی حکام کوبریفنگ دے گا،دوسرے مرحلے میں یورپی کمیشن ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان کے آن سائٹ دورے پرآئینگے۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پائلٹس کیجعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد جولائی 2020 سے یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائرلائنز پر پابندی عائد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں